Gas Leakage Web ad 1

برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ کا اعلان کردیا گیا، اینڈی برنہم پارٹی کے بلامقابلہ لیڈر منتخب

0

برطانوی لیبر پارٹی نے **اینڈی برنہم** کو بلامقابلہ اپنا نیا رہنما منتخب کر لیا ہے، جو پیر کے روز برطانیہ کے نئے وزیراعظم کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ وزیراعظم **سر کیئر اسٹارمر** پیر کو بادشاہ چارلس کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے، جس کے بعد اینڈی برنہم 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ منتقل ہو کر اپنی نئی کابینہ کا اعلان کریں گے۔

اپنے پہلے بیان میں اینڈی برنہم نے کہا کہ وہ برطانیہ کو ایک نئی سمت دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے سر کیئر اسٹارمر کی پارٹی اور ملک کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لیبر پارٹی مکمل طور پر متحد ہے اور عوام کے سامنے اپنے اتحاد اور مؤثر قیادت کا مظاہرہ کرے گی۔

اینڈی برنہم نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ پارٹی کی قیادت سنبھالنے اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

واضح رہے کہ سر کیئر اسٹارمر نے گزشتہ ماہ پارٹی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اقتدار کی منظم اور ہموار منتقلی کے لیے اپنے جانشین کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

یاد رہے کہ کیئر اسٹارمر نے 2024 کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی کو تاریخی کامیابی دلائی تھی، جس کے نتیجے میں پارٹی 14 سال بعد دوبارہ اقتدار میں آئی اور کنزرویٹو پارٹی کا طویل دورِ حکومت اختتام پذیر ہوا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.