Gas Leakage Web ad 1

برطانیہ میں 17 سال کے نوجوانوں کیلئے سوشل میڈیا پر رات 12 سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کی تجویز

0

برطانوی حکومت نے 16 اور 17 سال کے نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر رات کے اوقات میں پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تجویز کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک خودکار طور پر محدود کر دیے جائیں گے۔ تاہم صارفین اپنی سیٹنگز تبدیل کرکے اس پابندی کو ختم کرنے کا اختیار رکھ سکیں گے۔

حکومت کا مقصد نوجوانوں کی نیند، تعلیمی سرگرمیوں اور خاندانی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ اسی سلسلے میں آٹو پلے اور لامحدود اسکرولنگ جیسے فیچرز کو بھی ڈیفالٹ طور پر بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تاہم بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ماہرین نے اس منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ پابندیاں آسانی سے تبدیل کی جا سکتی ہیں، اس لیے ان کے عملی اثرات محدود ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کی رسائی محدود کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی ایک مناسب اقدام ہو سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.