**لاہور:** پاکستان ریلوے نے لاہور، قصور اور پاک پتن کے درمیان چلنے والی **بلھے شاہ پسنجر ٹرین** کو 17 جولائی 2026 سے دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق **257 اَپ بلھے شاہ پسنجر** پاک پتن سے صبح 5 بجے روانہ ہوگی اور قصور و رائیونڈ سے ہوتی ہوئی صبح 10 بج کر 50 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔
اسی طرح **258 ڈاؤن بلھے شاہ پسنجر** لاہور سے شام 4 بجے روانہ ہو کر قصور اور رائیونڈ کے راستے رات 9 بج کر 30 منٹ پر پاک پتن ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔
حکام کے مطابق ٹرین پانچ اکانومی کلاس کوچز اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوگی۔