Gas Leakage Web ad 1

بلوچستان سے ملک کے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ

0

(سٹاف رپورٹر/نیوز ڈیسک): کوئٹہ: بلوچستان سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رہے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

محکمہ ریلوے نے ریلوے ٹریک پر جاری مرمتی کاموں کے باعث بلوچستان سے ٹرین سروس مزید ایک روز کے لیے معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلاول کی کراچی کی ترقی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان سے ٹرین سروس 9 جولائی کو معطل کی گئی تھی، جبکہ مرمتی کام جاری ہونے کے باعث 10 جولائی کو بھی ٹرینوں کی آمد و رفت بحال نہیں کی جائے گی۔

محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آج کی روانگی منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جمعہ کے روز صرف جیکب آباد تک چلائی جائے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی سے متاثر ہونے والے تمام مسافروں کو ان کے ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.