Gas Leakage Web ad 1

عدالت نے این ایچ اے کو شہریوں سے اضافی ٹول ٹیکس لینے سے روک دیا

0

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو شہریوں سے اضافی ٹول وصول کرنے سے روک دیا اور نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس ایم ٹیگ گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول عائد کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست کی سماعت کی، جس دوران درخواست گزار کے وکیل محمد جلال حیدر عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ این ایچ اے نے 30 مئی 2025 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس ایم ٹیگ گاڑیوں پر اضافی 50 فیصد ٹول یا جرمانہ عائد کیا گیا۔

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریبات جاری، عالمی وفود کی آمد

درخواست میں کہا گیا کہ این ایچ اے قانون کی دفعہ 10 کے تحت صرف ٹول وصول کیا جا سکتا ہے، جبکہ قانون میں نان ایم ٹیگ یا کم بیلنس ایم ٹیگ گاڑیوں پر کسی اضافی جرمانے کا کوئی ذکر موجود نہیں۔ درخواست گزار کے مطابق این ایچ اے دونوں کیٹیگریز میں قانونی جواز کے بغیر جرمانہ وصول کر رہا ہے اور اس اقدام سے آئین کے آرٹیکل 4، 18، 24 اور 25 کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ 30 مئی 2025 کے نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور اس کے تحت عوام سے وصول کیے گئے جرمانے واپس کیے جائیں۔ مزید یہ بھی استدعا کی گئی کہ ایم ٹیگ بیلنس سے متعلق مکمل طریقہ کار اور اس کے استعمال کی تفصیلات عدالت کے سامنے پیش کی جائیں۔

عدالت نے وزارت مواصلات، این ایچ اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت 3 اگست تک ملتوی کر دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.