Gas Leakage Web ad 1

غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغواء کا کیس: ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

0

لاہور کی کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر محمود نے کیس کی سماعت کی، جہاں پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر غیر ملکی خواتین کو اغوا کرنے اور ان سے زیادتی کے الزامات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے اس اقدام سے ملک کی بدنامی ہوئی، لہٰذا ان سے مزید تفتیش کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
سانحہ گل پلازہ: انتظامی غفلت چالان میں شامل نہیں، پولیس چالان اعتراض لگاکر پھر واپس

تاہم عدالت نے پولیس کی جانب سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ مقدمے میں نامزد ملزمان میں رضا ڈار، حسن رضا، سکندر خان اور ساجد علی شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.