Gas Leakage Web ad 1

سانحہ گل پلازہ: انتظامی غفلت چالان میں شامل نہیں، پولیس چالان اعتراض لگاکر پھر واپس

0

کراچی: پراسیکیوشن نے سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر پولیس چالان پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے واپس کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق پولیس چالان پر اٹھائے گئے اعتراضات بدستور برقرار ہیں اور پولیس کی جانب سے ان اعتراضات کو مکمل طور پر دور نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے سانحہ گل پلازہ سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ چالان کے ساتھ منسلک نہیں کی، جبکہ گل پلازہ کے ڈیزائن میں کی جانے والی تبدیلیوں اور انتظامی غفلت سے متعلق تفصیلات بھی چالان میں شامل نہیں کی گئیں۔

میکرو اکنامک اعشاریے معاشی استحکام کی تصدیق کرتے ہیں، گورنر سٹیٹ بینک

ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ تمام اعتراضات دور کرکے چالان دوبارہ جمع کرایا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سانحہ گل پلازہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں اس واقعے کو ایک حادثہ قرار دیا گیا تھا۔

جیو نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے سانحہ گل پلازہ مقدمے کے چالان کے ساتھ تحقیقاتی رپورٹ پراسیکیوشن کو جمع کروا دی تھی، تاہم ذرائع کے مطابق گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو چالان کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

گل پلازہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فارنزک رپورٹ سے اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ آگ حادثاتی نوعیت کی تھی، تاہم پولیس نے مقدمے میں دکاندار نعمت اللہ اور اس کے 11 سالہ بیٹے حذیفہ کو ملزم نامزد کیا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مقدمے میں گل پلازہ کمیٹی کے صدر تنویر پاستا، نائب صدر عمار اسماعیل، جنرل سیکریٹری محمد امین اور جوائنٹ سیکریٹری محمد رمضان کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے تمام ملزمان کو مفرور قرار دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.