Gas Leakage Web ad 1

مری ایکسپریس وے کو مظفرآباد تک توسیع دینے کا فیصلہ

0

مری ایکسپریس وے کو مظفرآباد تک توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو پہلے مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خصوصی اجلاس میں مری ایکسپریس وے کو مزید 70 کلومیٹر بڑھا کر مظفرآباد تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ نئے منصوبے شروع کرنے سے قبل تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

میکرو اکنامک اعشاریے معاشی استحکام کی تصدیق کرتے ہیں، گورنر سٹیٹ بینک

عبدالعلیم خان نے کہا کہ مری۔مظفرآباد ایکسپریس وے کی تعمیر سے آزاد کشمیر کے عوام کو جدید، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی اور انہیں بھی مری ایکسپریس وے کی طرز پر موٹروے کی سہولت حاصل ہوگی۔

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ایم ایٹ موٹروے کی تکمیل کے لیے ہوشاب۔آواران روڈ کو ترجیحی منصوبوں میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آواران۔نال منصوبہ اور ہوشاب۔آواران روڈ پاک۔ایران تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اس لیے ان شاہراہوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ رواں مالی سال میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو پہلے سے جاری 25 ترجیحی منصوبوں کی تکمیل پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ مستقبل میں این ایچ اے کو سالانہ 300 سے 400 ارب روپے آمدن حاصل کرنے والا ادارہ بنایا جائے گا تاکہ حکومت پر انحصار کم کرتے ہوئے اپنے وسائل میں اضافہ کیا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.