Gas Leakage Web ad 1

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر

0

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے بلوچستان کی سرحد کی جانب آنے والے چار ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 جون کو افغان طالبان حکومت کے زیرِ کنٹرول علاقوں سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی میں چار ڈرونز پاکستان کی جانب بھیجے گئے۔ بیان کے مطابق پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے ان ڈرونز کی فوری نشاندہی کی اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے انہیں تباہ کر دیا۔

فوج کے ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جدید دفاعی نظام اور اعلیٰ پیشہ ورانہ تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو ناکارہ بنایا اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔

ایران کا امریکا پر فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

آئی ایس پی آر نے الزام عائد کیا کہ افغان طالبان حکومت دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کر رہی ہے اور ایسے اقدامات افغان عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہیں۔ بیان میں افغان طالبان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ دہشت گرد عناصر کی حمایت ترک کریں اور پُرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل کریں۔

بیان میں مزید خبردار کیا گیا کہ اگر پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری رہا تو اس کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جس کی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ہر وقت مکمل طور پر چوکس ہیں اور وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ سرحد پار کسی بھی جارحیت کا جواب آپریشن غضبُ الحق کے تحت فوری، فیصلہ کن اور بھرپور انداز میں دیا جاتا رہے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.