Gas Leakage Web ad 1

پنجاب سے 35 ہزار 719 غیر ملکی باشندے ڈی پورٹ

0

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سمیت پورے پنجاب سے اب تک 35 ہزار 719 غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، جبکہ اس وقت 72 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں اور ان کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر

اعداد و شمار کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں 14 ہزار سے زائد مرد، 7 ہزار 138 خواتین اور 14 ہزار 529 بچے شامل ہیں۔ ان میں 11 ہزار 47 رہائشی ثبوت رکھنے والے افراد، 11 ہزار 135 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز اور 13 ہزار 537 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔

دوسری جانب عبدالکریم نے صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم تمام افراد کے انخلا کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور متعلقہ ادارے اس عمل کو مؤثر انداز میں جاری رکھیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.