وینزویلا میں گزشتہ ہفتے آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے تباہ کن زلزلوں کے بعد ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور ماہرین کے مطابق اموات کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔
اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق ممکنہ بڑے جانی نقصان کے پیش نظر 10 ہزار لاشوں کے لیے خصوصی بیگز حاصل کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان بھی ہو سکتی ہے۔
پنجاب اسمبلی نے سپلیمنٹری بجٹ 26-2025ء کی منظوری دیدی
مقامی حکام کے مطابق اب تک 1719 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 5 ہزار 34 افراد زخمی اور 15 ہزار 866 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں تقریباً ڈھائی ہزار عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں اور ریسکیو ٹیموں نے زلزلے کے 106 گھنٹے بعد ایک 21 سالہ نوجوان کو ملبے سے زندہ نکال لیا۔
یورپی یونین نے زلزلہ متاثرین کے لیے 50 لاکھ ڈالر سے زائد کی ہنگامی امداد فراہم کر دی ہے، جبکہ یونیسیف کے مطابق زلزلے سے متاثرہ تقریباً 18 لاکھ افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔