Gas Leakage Web ad 1

پی ٹی آئی نے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کو شوکاز جاری کر دیا، 7 روز میں جواب طلب

0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے ضلع خیبر سے منتخب رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کو پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز کے اندر تحریری وضاحت طلب کر لی۔

Gas Leakage Web ad 2

بیرسٹر گوہر علی خان کے دستخط سے جاری ہونے والے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اقبال آفریدی کی جانب سے مسلسل ایسے اقدامات سامنے آئے ہیں جو پارٹی نظم و ضبط اور پالیسی کے منافی تصور کیے جا رہے ہیں، آپ نےمسلسل پارٹی ارکان اسمبلی کےساتھ نامناسب رویہ،غیرشائستہ زبان استعمال کی۔

نوٹس کے مطابق آپ نے قومی اسمبلی کی کارروائی کے دوران پارلیمانی پارٹی کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی،23 جون کو اڈیالہ جیل کے باہر آپ نے پارٹی ارکان پر حملے کی منصوبہ بندی کی، آپ کے ایک ساتھی نے متعدد اراکینِ اسمبلی پر حملہ کیا اور آپ خود بھی اس حملے میں براہِ راست ملوث تھے۔

اسی بنیاد پر انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سات دن کے اندر اپنا مؤقف تحریری طور پر پارٹی قیادت کے سامنے پیش کریں۔

نوٹس کے مطابق اگر مقررہ مدت کے اندر جواب جمع نہ کرایا گیا یا فراہم کی گئی وضاحت پارٹی قیادت کیلئے غیر تسلی بخش ثابت ہوئی تو پارٹی آئین اور ضوابط کے تحت اقبال آفریدی کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں پارٹی سے بے دخل کرنے کی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔دوسری جانب پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی سے متعلق تمام معاملات کا فیصلہ پارٹی آئین اور اندرونی قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جائے گا اور کسی بھی رکن کے خلاف کارروائی انہی اصولوں کی روشنی میں کی جاتی ہے۔

دوسری جانب رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کی جانب سے تاحال شوکاز نوٹس پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ اقبال آفریدی ضلع خیبر سے قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.