الیکشن کمیشن آف آزاد جموں و کشمیر نے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے لیگل ایڈوائزر طاہر عزیز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
محرم الحرام میں بہترین انداز میں کام کیا گیا، مریم نواز کو پوری دنیا شاباش دے رہی ہے: مریم اورنگزیب
سپریم کورٹ نے اس کیس کی سماعت 29 جون 2026، بروز پیر مقرر کر دی ہے۔
یاد رہے کہ 23 جون 2026 کو آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف کی رجسٹریشن کا حکم دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران ہائیکورٹ کے فیصلے کے قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد عدالت حتمی فیصلہ سنائے گی۔