پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بعض کھلاڑیوں کو خصوصی تربیتی پروگرام کے تحت امریکا بھیجنے کے منصوبے پر غور کر رہا ہے تاکہ انہیں مختلف کرکٹنگ ماحول میں سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔
خیبر پختونخوا فنانس بل میں نئے ٹیکس عائد، جرمانوں میں بڑا اضافہ
پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ امریکا میں پاور ہٹنگ کے حوالے سے خاص مہارت موجود ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی جدید پاور ہٹنگ تکنیکوں سے آگاہ ہوں اور ان سے فائدہ اٹھائیں۔
مائیک ہیسن کے مطابق میڈیکل پینل کی جانب سے ٹریننگ کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فاسٹ بولرز کو دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ انجریز کا سامنا نہیں ہے، تاہم کھلاڑیوں کی فٹنس اور ورک لوڈ مینجمنٹ پر مسلسل توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے نوجوان فاسٹ بولر علی رضا کے حوالے سے کہا کہ انہیں بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے انہیں اپنی جسمانی فٹنس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔