Gas Leakage Web ad 1

فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشت گردوں کے سہولت کار ساجد احمد کو14سال قید کی سزا

0

سکیورٹی فورسز نے پنجگور میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے سہولت کار ساجد احمد کو اسلحہ اور دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کیا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق ساجد احمد پر الزام تھا کہ وہ کالعدم تنظیموں سے وابستہ نیٹ ورکس کے لیے سہولت کاری کرتا رہا اور مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے طلبہ کو ان تنظیموں میں شامل ہونے پر اکساتا تھا۔

سوئٹزر لینڈ میں مذاکراتی وفد کا کام مکمل ہوگیا، تکنیکی ٹیمیں اپنا کام جاری رکھیں گی: ایران

مزید بتایا گیا ہے کہ اس کے بھارتی سپانسرڈ نیٹ ورکس سے روابط بھی سامنے آئے ہیں اور اس پر خودکش حملے کے لیے گاڑی تیار کرنے کا ٹاسک دینے کا بھی الزام تھا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت تربت نے جرم ثابت ہونے پر اسے 14 سال قید کی سزا سنائی، جبکہ بلوچستان آرمز ایکٹ کے تحت مزید 7 سال قید بھی دی گئی۔

عدالتی فیصلے کے بعد اس کیس نے مبینہ بھارتی پراکسی نیٹ ورکس اور کالعدم تنظیموں کے باہمی روابط کے حوالے سے مزید سوالات کو جنم دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.