Gas Leakage Web ad 1

اپوزیشن کے شور شرابے میں پختونخوا کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں7 فیصد اضافہ،کم ازکم اجرت 45 ہزار روپےکرنےکی تجویز

0

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کا 2170 ارب روپے کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے، جس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید شور شرابہ اور نعرے بازی بھی کی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ کم از کم اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز شامل ہے۔

کیا مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے؟ نئی تحقیق کے نتائج جانیں

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کے لیے 334 ارب روپے اور تعلیم کے لیے 468 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ترقیاتی پروگرام کے لیے مجموعی طور پر 519 ارب 10 کروڑ 39 لاکھ 10 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مطابق بندوبستی اضلاع کے لیے 427 ارب 18 کروڑ 27 لاکھ روپے، قبائلی اضلاع کے لیے 39 ارب 63 کروڑ 72 لاکھ روپے جبکہ ضم اضلاع کے لیے 52 ارب 28 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 2765 منصوبے شامل ہیں، جن میں 2070 منصوبے بندوبستی اضلاع، 318 ضم اضلاع اور 377 منصوبے تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کے تحت شامل ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی ضرورت 2448 ارب روپے بتائی گئی ہے۔

بجٹ میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے 39 ارب 49 کروڑ روپے، سرکاری یونیورسٹیوں کے لیے 11.9 ارب روپے اور ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ کے لیے 8.7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تعلیمی شعبے میں مفت کتابوں اور ای ایس ای ایف گرانٹس کے لیے 8.5 ارب روپے، اسکولوں سے باہر بچوں کے لیے 5 ارب روپے، کم کارکردگی والے اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے 3.3 ارب روپے اور طلبہ کو بلا سود قرضوں کے لیے 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے 1.7 ارب روپے جبکہ دینی مدارس کے طلبہ کے لیے 145 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

امن و امان کے لیے 191 ارب روپے، سرکاری اسپتالوں میں ادویات کے لیے 14 ارب روپے اور بی آر ٹی منصوبے کے لیے 7.5 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید برآں ریسکیو 1122 کی توسیع کے لیے 2.2 ارب روپے اور بیرون ملک جانے والے افراد کے لیے 2 ارب روپے قرضوں کی مد میں مختص کیے گئے ہیں، جبکہ ہزارہ کی 8 تحصیلوں میں کھیل کے میدانوں کے لیے 150 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.