Gas Leakage Web ad 1

وزیر اعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر رہی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے۔

بحریہ ٹاؤن نے راولپنڈی فیز 8 میں زبردستی باڑ بندی اور بے دخلی کا معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے اٹھا دیا

شہباز شریف نے بتایا کہ اس کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 373 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 299 روپے فی لیٹر ہو جائے گی، جبکہ ڈیزل کی قیمت 378 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 311 روپے فی لیٹر رہ جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور مشکل معاشی حالات میں عوام نے جس صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مشکل وقت میں تعاون اور اعتماد کرنے پر عوام کی تہہ دل سے شکر گزار ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.