Gas Leakage Web ad 1

بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، اس کے سنگین نتائج ہونگے: اسحاق ڈار

0

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کیا ہے، جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ان کے مطابق سندھ طاس معاہدے کے تحت تمام فریقین پر اس پر عمل کرنا لازم ہے۔

وفاقی بیوروکریسی کا تضاد، 50 سے زائد اداروں کے ملازمین کو بھاری تنخواہوں کے پیکج ملنے کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے فریم ورک میں مسائل کے پرامن حل کا واضح طریقہ موجود ہے، تاہم بھارت کی جانب سے حالیہ اقدامات غیر قانونی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی کو بطور دباؤ اور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کے عوام کو پانی سے محروم کرنے کی کسی بھی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.