این سی سی آئی اے سے کرائی گئی پنکی کے فون کی فرانزک رپورٹ تفتیشی افسر کو موصول ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کے موبائل فون سے 100 جی بی سے زائد ڈیٹا ریکور کیا گیا ہے۔ فون سے 75 ہزار تصاویر اور دیگر امیجز بھی ریکور کی گئی ہیں جبکہ ڈیٹا میں آن لائن ٹرانزیکشنز اور کلائنٹس سے رقم وصولی کی بینک سلپس کے اسکرین شاٹس بھی شامل ہیں۔
اتحاد بین المسلمین پنجاب کمیٹی کا محرم میں امن وامان، بین المسالک ہم آہنگی پر اتفاق
ذرائع کے مطابق پنکی کے فون سے 13 ہزار سے زائد افراد کے کانٹیکٹس بھی ریکور کیے گئے ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پنکی کے فون سے 42 ہزار کال لاگز بھی سامنے آئے ہیں۔ ملزمہ نے ایک ہی موبائل فون میں دو واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کیے ہوئے تھے۔