Gas Leakage Web ad 1

حکومت کا خواتین کی صحت اورحفظانِ صحت سے متعلق اہم اشیاء پر ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان

0

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خواتین کی صحت اور حفظانِ صحت سے متعلق اہم اشیاء، خصوصاً سینیٹری پیڈز اور متعلقہ ضروری مصنوعات پر تمام ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کو بنیادی صحت سہولیات تک آسان اور سستی رسائی فراہم کرنا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی بجٹ 2026-27: دفاع کو اولین ترجیح، 3 ہزار ارب روپے مختص

بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کا مجموعی بجٹ حجم 18 ہزار 771 ارب روپے رکھا گیا ہے جبکہ ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 15 ہزار 264 ارب روپے ہے۔ مجموعی آمدنی کا تخمینہ 20 ہزار 600 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

صوبوں کو 8 ہزار 848 ارب روپے منتقل کیے جائیں گے جبکہ وفاقی حکومت کی خالص آمدن 11 ہزار 751 ارب روپے ہوگی۔ قرضوں سے حاصل مالی وسائل اندرونی و بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر تقریباً 2 ہزار 847 ارب روپے متوقع ہیں، جبکہ سکوک اور بانڈز وغیرہ سے 4 ہزار 12 ارب روپے حاصل کیے جائیں گے۔

اخراجات میں سب سے بڑا حصہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کا ہے جو 8 ہزار 54 ارب روپے ہے۔ دفاع کے لیے 3 ہزار ارب روپے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1 ہزار ارب روپے، پنشن کے لیے 1 ہزار 169 ارب روپے اور سول حکومت کے لیے 1 ہزار 71 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ہنگامی حالات کے لیے 430 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.