Gas Leakage Web ad 1

وفاقی بجٹ 2026-27: دفاع کو اولین ترجیح، 3 ہزار ارب روپے مختص

0

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں قومی دفاع کو اولین ترجیح دیتے ہوئے 3 ہزار ارب روپے مختص کیے ہیں۔ ساتھ ہی ترقیاتی منصوبوں اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے لیے 1 ہزار ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

بجٹ کے مطابق مجموعی وفاقی اخراجات 18 ہزار 771 ارب روپے ہوں گے۔ ان میں سب سے بڑا خرچ قرضوں پر سود کی ادائیگی ہے جو 8 ہزار 54 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد،کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ،قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش

دیگر اہم اخراجات میں سول حکومت کے لیے 1 ہزار 71 ارب روپے، پنشن کے لیے 1 ہزار 169 ارب روپے، اور سبسڈی کی مد میں 1 ہزار 91 ارب روپے شامل ہیں۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ بجٹ قومی سلامتی کو مضبوط بنانے، معاشی استحکام برقرار رکھنے اور ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جبکہ ساتھ ہی مالی نظم و ضبط کو بھی برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.