Gas Leakage Web ad 1

نامعلوم خاتون شہری کے گھر سے قیمتی موبائل فونز لے کر فرار

0

چوہنگ کے علاقے میں ایک گھر سے قیمتی موبائل فونز چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، جبکہ واردات میں ملوث مبینہ خاتون کی کلوز سرکٹ (سی سی ٹی وی) فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اطلاعات کے مطابق نامعلوم خاتون شہری زوہیب کے گھر سے قیمتی موبائل فونز لے کر فرار ہو گئی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ طور پر خاتون کو واردات کے بعد موقع سے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

متاثرہ شہری کے مطابق خاتون واردات کے بعد بس کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہو گئی۔ واقعے کے بعد متاثرہ شخص نے قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کرا دی ہے اور مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق درخواست موصول ہونے کے بعد معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمہ کی شناخت اور گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.