Gas Leakage Web ad 1

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف

0

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت جدید کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جسے بسوں، ویگنوں، رکشوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں نصب کیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق یہ نظام پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اِن ہاؤس تیار کیا ہےجبکہ شہری اسے پبلک سیفٹی ایپ یا سیف سٹی ویب سائٹ سے مفت حاصل کر سکیں گے۔حکام کے مطابق دنیا بھر میں ٹرانسپورٹ سیفٹی کے مختلف نظام محدود سہولیات فراہم کرتے مسافر کیو آر کوڈ اسکین کرکے گاڑی کے مالک اور ڈرائیور کی معلومات حاصل کر سکیں گے، جبکہ ہنگامی صورتحال میں اسی سسٹم کے ذریعے 15 پر کال، ویڈیو کال یا لائیو چیٹ کے ذریعے سیف سٹی کنٹرول روم سے فوری رابطہ کیا جا سکے گا۔ ایمرجنسی کی صورت میں مسافر کی لائیو لوکیشن اور گاڑی کا ڈیٹا فوری طور پر کنٹرول روم کو موصول ہو جائے گا، جس سے بروقت کارروائی اور امداد کو یقینی بنایا جا سکے گا۔سیف سٹیز حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز بھی کسی ہنگامی صورتحال میں اسی پینک بٹن کے ذریعے فوری مدد حاصل کر سکیں گے۔ مزید برآں گاڑی کی ملکیت تبدیل ہونے پر سابقہ کیو آر پینک بٹن خودکار طور پر غیر فعال ہو جائے گا اور نئے مالک کے ریکارڈ کی اپ ڈیٹ کے بعد نیا کیو آر پینک بٹن جاری کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ کیو آر پینک بٹن پولیس اور شہریوں کے درمیان رابطے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوگا، جبکہ ٹیکنالوجی اور سمارٹ پولیسنگ کے امتزاج سے عوامی تحفظ کا نیا معیار قائم کیا جا رہا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر سیف سٹی احسن یونس کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک جامع ڈیجیٹل سیفٹی نیٹ ورک میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ہیں، تاہم پنجاب میں ایک ہی پلیٹ فارم پر 12 نمایاں حفاظتی فیچرز یکجا کیے گئے ہیں۔ کیو آر پینک بٹن سسٹم میں کال، ویڈیو کال، لائیو چیٹ، لوکیشن شیئرنگ، گاڑی کی تصدیق اور فوری پولیس رسپانس سمیت متعدد سہولیات شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.