پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عوامی مقامات پر لباس کے حوالے سے قانون سازی کی درخواست کی ہے۔
فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے ویپنگ پر پابندی کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ ایک مثبت قدم ہے، تاہم دو بیٹیوں کے والد ہونے کے ناطے وہ مریم نواز سے عاجزانہ درخواست کرتے ہیں کہ عوامی مقامات، بازاروں اور سڑکوں پر مختصر لباس پہننے والوں کے حوالے سے بھی کوئی قانون بنایا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے گواہوں کی طلبی بارے رہنما اصول طے کر دیا
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مؤقف اختیار کیا کہ اگر اس حوالے سے اقدامات نہ کیے گئے تو ثقافتی طور پر معاشرے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
فلک شبیر کی اس رائے پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جہاں بعض صارفین نے ان کی بات کی حمایت کی جبکہ بعض نے اسے ذاتی آزادی اور انفرادی انتخاب کا معاملہ قرار دیا۔