Gas Leakage Web ad 1

پُرامن دنیا کی جانب بڑھنے کے لیے سرحدوں کی حفاظت ضروری ہے: محسن نقوی

0

کرغزستان کے دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، اور بارڈر سیکیورٹی کے لیے ایس سی او کا پلیٹ فارم انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہر ملک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر سیکیورٹی اور سرحدی جرائم کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کو اس وقت سنگین اور پیچیدہ سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں دہشت گردی، منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ، سائبر کرائم اور ٹیرر فنانسنگ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ نیٹ ورکس مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بدلتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے اداروں کے درمیان جدید خطوط پر ہم آہنگی ضروری ہے۔ پاکستان شنگھائی اسپرٹ کے اصولوں یعنی باہمی اعتماد، مساوی شراکت اور خودمختاری پر مکمل کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت انٹیلیجنس کوآرڈینیشن، بارڈر مینجمنٹ اور اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات کو مضبوط بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او آر اے ٹی ایس کے تحت انٹیلیجنس شیئرنگ اور مشترکہ خطرات کے تجزیے میں تعاون کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم متعارف کرادی

انہوں نے آن لائن انتہاپسندی کے تدارک کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ورکشاپس اور ماہرین کے تبادلے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سائبر انٹیلیجنس اور ڈیجیٹل فرانزکس میں علاقائی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ منشیات کی اسمگلنگ دہشت گردی کی مالی معاونت کا بڑا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات، آن لائن نیٹ ورکس اور کرپٹو ٹرانزیکشنز کے خلاف مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس ایس سی او سطح پر انسدادِ منشیات اقدامات میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنا پاکستان کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، اور اس مقصد کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ نظام میں اصلاحات کی گئی ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گرد مالی نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے مضبوط علاقائی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، اس لیے ہماری کاوشیں بھی اجتماعی اور مربوط ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پرامن اور محفوظ ایس سی او خطہ ہماری مشترکہ کوششوں کا ہدف ہے اور پاکستان 2027 میں اسلام آباد میں ہونے والی ایس سی او سمٹ میں شرکاء کے استقبال کا منتظر ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.