پنجاب حکومت نے 27-2026 کے بجٹ کے لیے 1220 ارب روپے کا ماسٹر اکنامک پلان تیار کرلیا ہے۔
ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق بجٹ میں پنجاب ویلتھ فنڈ کے قیام کے لیے 700 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ پنجاب انفراسٹرکچر اینڈ گارنٹی فنڈ کے لیے 300 ارب روپے رکھنے کی تجویز شامل ہے۔
ایک آسان ورزش جس سے امراض قلب کے خطرے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں انڈسٹریل کلسٹرز اور ایگرو پروسیسنگ زونز کے قیام کی بھی تجویز زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ آئی ٹی انفراسٹرکچر اور ڈیٹا سینٹرز کے لیے 30 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح پاور سیکٹر میں اصلاحات اور نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بھی 30 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔