بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے فلم انڈسٹری میں خوبصورتی کے سخت معیار پر سوال اٹھا دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں مادھوری ڈکشٹ نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری اور معاشرے میں خوبصورتی سے متعلق قائم سخت معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی خواتین اداکاراؤں کو عمر اور ظاہری شکل کی بنیاد پر جانچا جاتا ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل، پالیسی ساز کمیٹی اور عدالتی کمیشن کے اجلاس طلب
ان کا کہنا تھا کہ اداکاراؤں کو زندگی کے ہر مرحلے میں اپنی شکل و صورت کے حوالے سے غیر ضروری تبصروں اور تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ اکثر لوگ برسوں بعد ملاقات پر کسی کی شخصیت یا کامیابیوں کے بجائے اس کے وزن، عمر یا بالوں میں آنے والی سفیدی پر تبصرہ کرنا زیادہ ضروری سمجھتے ہیں۔
مادھوری ڈکشٹ نے کہا کہ لوگوں کو دوسروں کو ان کی اصل حالت میں قبول کرنا چاہیے اور کسی کی جسمانی تبدیلی کو تنقید کا موضوع نہیں بنانا چاہیے۔