Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کا عالمی برادری سے بھارت کے متنازع آبی منصوبے روکنے کیلئے زور دینے کا مطالبہ

0

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کے چناب اپ لنک ٹنل منصوبے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے چناب کے پانی کا رخ دوسرے دریائی نظام کی جانب موڑنا سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے، اور یہ اقدام ویانا کنونشن سمیت بین الاقوامی آبی قوانین کے اصولوں سے بھی متصادم ہے۔

79 اضلاع میں ایک کروڑ 86 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے: نیشنل ای او سی

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے سلال ڈیم کے ذخیرے کی گنجائش بڑھانے کے منصوبے پر بھی پاکستان کو تشویش ہے، کیونکہ یہ منصوبہ بھارت کو پانی کے بہاؤ پر ایسا کنٹرول دے سکتا ہے جو سندھ طاس معاہدے کے تحت قابل قبول نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے، اس لیے عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ پاکستان کے حصے کے پانی کے بہاؤ کو روکنے یا موڑنے والے تمام منصوبے ختم کرے اور سندھ طاس معاہدے پر مکمل اور مخلصانہ عملدرآمد بحال کرے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اپنے آبی حقوق اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب آپشنز محفوظ رکھتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.