Gas Leakage Web ad 1

مومنہ اقبال کی دعائے خیر کی تصاویر وائرل،مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

0

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں، جہاں ان کا دلکش عروسی انداز مداحوں کو خوب بھا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اداکارہ اپنی ازدواجی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر رہی ہیں۔ چند روز قبل مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب نے قریبی رشتہ داروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں نکاح کی خوشخبری شیئر کی تھی، جس کے بعد اب دعائے خیر کی تقریب کی جھلکیاں منظرِ عام پر آگئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کی شادی کی دیگر تقریبات کا باقاعدہ آغاز بھی آج سے متوقع ہے، جس کے باعث مداحوں میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

دعائے خیر کی تقریب میں مومنہ اقبال نے سنہری اور ہلکے گلابی رنگ کے امتزاج سے مزین خوبصورت غرارہ زیب تن کیا، جس پر نفیس سنہری کڑھائی اور دبکا ورک نمایاں تھا۔ ان کا دلہن والا انداز اور لباس تقریب کی خاص توجہ بنے رہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.