Gas Leakage Web ad 1

تاجروں کا آئندہ بجٹ میں آسان ٹیکس سکیم متعارف کرانے کا مطالبہ

0

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کی قیادت میں ایک وفد نے ریٹیل اور ہول سیل شعبے کے لیے موزوں ریگولیٹری تجاویز کا جامع خاکہ پیش کیا۔ وفد نے نظام میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے، انتظامی امور کو آسان بنانے اور تاجر برادری کی جانب سے رضاکارانہ طور پر ٹیکس قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے سے متعلق سفارشات بھی پیش کیں۔

Gas Leakage Web ad 2

برصغیر کے عظیم پہلوان غلام حسین المعروف گاما پہلوان کی 66ویں برسی

وفد نے آئندہ بجٹ میں آسان ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کا مطالبہ کیا۔ تاجروں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مشاورتی عمل کو سراہا اور اس سلسلے میں خصوصی کاوشوں پر وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق بجٹ سے قبل تاجروں سے مشاورت کا مقصد مشترکہ اور باہمی تعاون پر مبنی طریقہ کار کو فروغ دینا ہے۔

وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے تاجروں کے مسائل کے حل اور کاروبار دوست ماحول کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے عزم اور اقدامات کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں اور روزگار کی فراہمی میں تجارتی شعبے کے کردار کو بھی سراہا۔

بلال اظہر کیانی نے آسان ٹیکس اسکیم کے مطالبے پر غور کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اس معاملے کا جائزہ لیں گے۔

وزیرِ مملکت نے تاجروں کی پیش کردہ تمام تجاویز کا جائزہ لے کر اقدامات کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی تاکہ ریونیو کے حصول اور تجارتی ترقی کے درمیان توازن قائم رکھتے ہوئے تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.