واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں گرین کارڈ حاصل کرنے کے عمل کو مزید سخت کر دیا ہے، جس کے تحت اب درخواست گزاروں کو عمومی طور پر بیرون ملک سے ہی امریکا میں مستقل رہائش کے لیے درخواست دینا ہوگی۔
بجلی بل پر کیو آرکوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونےکا خدشہ، ایڈوائزری جاری
امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز کے مطابق وہ غیر ملکی افراد جو امریکا میں مستقل رہائش یا گرین کارڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں عمومی طور پر امریکی محکمہ خارجہ کے ذریعے امریکا سے باہر سے ہی درخواست جمع کرانا ہوگی۔
حکام کے مطابق صرف انتہائی غیر معمولی حالات میں ہی کسی فرد کی اسٹیٹس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔
یو ایس سی آئی ایس کے ترجمان زیک کاہلر نے کہا کہ امریکا میں عارضی طور پر مقیم ایسے غیر ملکی افراد جو گرین کارڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں اپنے آبائی ممالک واپس جا کر درخواست دینا ہوگی۔
نئی گائیڈ لائن میں جن نان امیگرینٹس کا ذکر کیا گیا ہے ان میں بین الاقوامی طلبہ، عارضی ورکرز اور سیاح شامل ہیں۔