Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کا پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر مبارکباد

0

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم شہباز شریف نے اس تاریخی موقع پر پاکستان اور چین کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد، دوستی اور تعاون کی روشن مثال ہیں۔

امریکا نے کیوبا کے سابق صدر راؤل کاسترو پر قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام چین کے لیے حقیقی طور پر عزت، احترام اور دلی محبت کے جذبات رکھتے ہیں، جبکہ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.