کراچی: کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کے کمپیوٹر سائنس کے پرچے کے لیک ہونے کا بھی انکشاف سامنے آ گیا ہے۔
کیمبرج کی جانب سے جاری کی گئی ای میل میں بتایا گیا ہے کہ کمپیوٹر سائنس کا پرچہ بھی لیک ہوا تھا۔ اس سے پہلے صرف ریاضی کے دو پرچوں کے لیک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔
پاکستان نے 2 دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کا عمل دوبارہ شروع کر دیا
کیمبرج انٹرنیشنل کے اعلامیے کے مطابق کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کے وہ پرچے جو 12 مئی کو آؤٹ ہوئے تھے، دوبارہ نہیں لیے جائیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کے ان پرچوں میں اسیسڈ مارکس دیے جائیں گے۔ اسیسڈ مارکس کے تعین کے لیے دونوں پرچوں کے دوسرے کمپونینٹ کے مارکس کو بنیاد بنایا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق 15 مئی کو ملتوی ہونے والا ریاضی کا پرچہ اب 8 جون کو لیا جائے گا۔
کنٹری ہیڈ عظمیٰ یوسف کا کہنا ہے کہ پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔