امریکا: مفت ٹکٹ نے ہزاروں ڈالر کا انعام جتوا دیا
امریکا کی ریاست میری لینڈ میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص کی قسمت ایک مفت ٹکٹ نے بدل دی۔
یہ شخص عام طور پر “فاسٹ پلے” لاٹری گیمز کھیلتا تھا۔ جب وہ نارتھ بیچ کے ایک اسٹور پر ٹکٹ خریدنے گیا تو اس نے “لائٹننگ کیش فاسٹ پلے” گیم کا انتخاب کیا۔ ٹکٹ خریدنے کے بعد مشین نے اتفاقاً ایک کے بجائے دو ٹکٹ دے دیے، کیونکہ اس وقت ایک پروموشن چل رہی تھی جس کے تحت ہر خریدے گئے ٹکٹ کے ساتھ “بونس میچ 5” کا ایک ٹکٹ مفت دیا جا رہا تھا۔
اس شخص نے اصل خریدے گئے ٹکٹ کی بجائے مفت ملنے والا بونس ٹکٹ رکھا اور اگلے دن اسے چیک کیا تو حیران رہ گیا۔ اس مفت ٹکٹ پر اس نے 50 ہزار ڈالر (تقریباً لاکھوں روپے) کا انعام جیت لیا۔