Gas Leakage Web ad 1

آئی ایم ایف کا پاکستان سے سیلز ٹیکس میں ہر قسم کی چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ

0

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حکومت پاکستان سے سیلز ٹیکس میں ہر قسم کی چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کا بجٹ پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مذاکرات کا آخری دن ہے اور آئی ایم ایف مشن کی ایف بی آر کے ساتھ آج مجموعی طور پر 3 ملاقاتیں ہوں گی۔

حافظ نعیم الرحمان کا پٹرولیم لیوی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا اگلے مالی سال وصولیوں کا ہدف 15264 ارب رکھنے پر اصرار ہے جبکہ ایف بی آر کی جانب سے وصولیوں کا ٹارگٹ کم کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ اگلے مالی سال انفورسمنٹ کی مد میں 778 ارب رکھے جائیں اور 430 ارب کے نئے ٹیکس لگائے جائیں، نئے ٹیکسز کہاں کہاں لگائے جائیں گے اس حوالے سے ایف بی آر حکام آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کا آئی ایم ایف کے ساتھ وصولیوں کا ہدف جی ڈی پی کے 11.2 فیصد رکھنے پر اتفاق ہوا ہے تاہم سیلز ٹیکس سے متعلق تفصیلی بات چیت جاری رہے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس میں ہر قسم کی چھوٹ ختم کرنے اور سیلز ٹیکس شرح کم کرکے سب پر برابر لاگو کرنے کا مطالبہ کیا ہے، آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس شرح 22.8 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.