خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ’بنیان مرصوص، استحکام پاکستان‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ اور نفرت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی بیانیے کو مضبوط بنا کر دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانا ہے، ہم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، سیاسی استحکام، آئین کی بالادستی اور قومی ہم آہنگی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔
اسحاق ڈار کی ازبک ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود ترجیح ہے، عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، اور ملکی ترقی کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔