Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد: خلع کی شرح میں خطرناک اضافہ، یومیہ 300 سے زائد مقدمات دائر

0

اسلام آباد میں خلع اور طلاق کے مقدمات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وکلاء کے مطابق منشیات کے استعمال، بے روزگاری اور گھریلو مسائل کے باعث طلاق اور خلع کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ فیملی کورٹس میں مقدمات کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

لاہور میں مارکیٹوں کی 8 بجے بندش کی پابندی ختم کردی گئی

ذرائع کے مطابق فیملی کورٹس میں روزانہ 300 سے زائد نئے مقدمات دائر کیے جا رہے ہیں، جبکہ خلع اور نان نفقہ کے اوسطاً 38 مقدمات فی گھنٹہ درج ہو رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال خلع کے مقدمات کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ہر ماہ 9 ہزار سے زائد نئے کیسز رجسٹر ہو رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.