اسلام آباد: سیاستدانوں اور اہم سرکاری شخصیات کو ملنے والے تحائف کا مزید ریکارڈ سامنے آ گیا۔

کابینہ ڈویژن نے جنوری سے مارچ 2026 کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کر دیا جس کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ اور چیئرمین نیب سمیت کئی وزراء اور اہم شخصیات قیمتی تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔
ایران کا 90 فیصد دفاعی ڈھانچہ تباہ کردیا، بڑے حملے کی صلاحیت بھی نہیں رہی: چیف امریکی سینٹرل کمانڈ
تمام شخصیات نے موصول ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دیے جبکہ فہرست میں تحائف دینے والوں کے نام کا خانہ شامل نہیں۔
توشہ خانہ کے ریکارڈ کے مطابق وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔



