ملاقات کے دوران وفاقی وزیر جنید انوار نے کہا کہ پاکستان کی بندرگاہوں کو علاقائی ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ مرکز بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، جبکہ بلا تعطل سمندری تجارت اور آپریشنل کارکردگی میں بہتری ناگزیر ہے۔
دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے والے شہری لیاقت شہید کیلئے ستارۂ شجاعت کا اعلان
انہوں نے کہا کہ فیڈر کنیکٹیویٹی کو مستحکم بنانے اور کاروباری طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے گا، جبکہ ریگولیٹری چیلنجز کے حل اور مؤثر رابطہ کاری کے فروغ کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
جنید انوار چودھری کے مطابق بندرگاہوں کی استعداد بڑھانے اور لاجسٹکس نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین کے پی ٹی ایڈمرل شاہد احمد نے کہا کہ کراچی بندرگاہ کی جدیدکاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ کراچی پورٹ پر گاڑیوں کی ہینڈلنگ کے لیے اضافی جگہ بھی مختص کر دی گئی ہے۔