کراچی میں کھیلے گئے تین میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے زمبابوے ویمنز ٹیم کو 153 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز اسکور کیے، جو ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بال روم پر آنیوالی لاگت پر سوال اٹھانے والی صحافی کو احمق کہہ دیا
پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انہوں نے 47 گیندوں پر 15 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور پاکستان کی طرف سے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والی بیٹر بن گئیں۔
عالیہ ریاض نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 48 رنز اسکور کیے، جبکہ گل فیروزہ نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔
237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ویمنز ٹیم 18.2 اوورز میں 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ زمبابوے کی جانب سے نتاشا ٹومبا 24 اور آدیل زمنو 18 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی بولنگ میں فاطمہ ثناء نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سعدیہ اقبال اور نتالیہ پرویز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان ویمنز ٹیم نے تین میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔