نوشہرہ کے علاقے میاں عیسیٰ میں راستے اور چوپال کی تعمیر کے تنازعے پر ہونے والی فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ثابت ہوا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک فریق کے 4 بھائی شامل ہیں، جبکہ دوسرے فریق کے 2 بھائی اور ایک والد بھی اس خونریز تصادم میں مارے گئے۔
شہباز شریف کی قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں کرپشن پر زیروٹالرنس پالیس پر عملدرآمد کی ہدایت
واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جا رہی ہے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری ایس ایچ او سید عادل سید کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اس افسوسناک سانحے پر علاقے میں غم و غصے کی فضا قائم ہے، جبکہ اہل علاقہ کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
تشدد اور دشمنی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتے، جبکہ برداشت، تحمل اور صبر ہی معاشرے میں امن و سکون کے قیام کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔