Gas Leakage Web ad 1

ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلیے 268 رنز کا ہدف دے دیا

0

ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ میرپور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلادیش نے کھیل کے پانچویں روز اپنی دوسری اننگز 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔

Gas Leakage Web ad 2

لاہور، سی سی ڈی کی کارروائیوں میں 3 منشیات فروش مارے گئے

بنگلادیش کی دوسری اننگز میں کپتان نجم الحسن شنتو 87 اور مومن الحق 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور نعمان علی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی نے 2 جبکہ محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نعمان علی نے اس میچ میں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں بھی مکمل کر لیں۔

پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف ملا ہے اور تقریباً 70 اوورز سے زائد کا کھیل ابھی باقی ہے، جس کے باعث میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 413 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.