اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو صوبوں کے حوالے کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد زیادہ تر اختیارات صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں، اس لیے امدادی رقوم بھی صوبوں کو دی جانی چاہئیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عدالت میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا
انہوں نے کہا کہ بعض صوبوں کی جانب سے بھی یہ مؤقف سامنے آیا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں اور دیگر سیاسی فریقین سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنے کی کوئی بات زیر غور نہیں ہے۔