غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی و عالمی پیش رفت کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات پر بھی گفتگو کی۔
بھارت کی شکست کا ایک سال مکمل، معرکہ حق کی مناسبت سے تقریب کا پرومو جاری
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ چینی حکام کی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں، اور عباس عراقچی امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ چین سے ایک ہفتہ قبل چین پہنچے ہیں۔