ترقیاتی بجٹ میں 4.4 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ماحولیاتی اور خصوصی منصوبوں پر فنڈنگ میں بھی نمایاں اضافہ کرنے کی تجویز شامل ہے۔
سوشل سیکٹر کے لیے 564 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، انفراسٹرکچر کے لیے 380 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ پروڈکشن سیکٹر کے لیے 177 ارب روپے اور سروسز سیکٹر کے لیے 116 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پاکستان کی کوششوں سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے: عباس عراقچی
دیگر شعبوں کے لیے 150 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جبکہ گورننس سیکٹر کے لیے 61 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ماحولیاتی اور خصوصی منصوبوں پر فنڈنگ میں اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے، اور ان تمام تجاویز کا جائزہ وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں لیا جائے گا۔