اسرائیل نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ گرفتار کیے گئے 175 فلوٹیلا ارکان کو اسرائیل لایا جائے گا۔
دہشتگرد تنظیموں کیلئے طالبان سہولتکاری سے توجہ ہٹانے کی کوشش، کابل میں پاکستانی ناظم الامور طلب
اسرائیلی وزیر خارجہ نے بتایا کہ یونانی حکومت کے ساتھ معاہدے کے تحت ان افراد کو چند گھنٹوں کے اندر یونان کے ساحل پر اتار دیا جائے گا۔
اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک لیا تھا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بین الاقوامی پانیوں میں گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکے جانے اور اس میں سوار کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور انسانی امداد کی فراہمی میں دانستہ رکاوٹ قرار دیا۔
اسحاق ڈار نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی بار بار خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور فلوٹیلا میں موجود تمام امدادی کارکنوں اور رضاکاروں کی فوری رہائی یقینی بنائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کی اسپیڈ بوٹس نے فلوٹیلا میں شامل متعدد کشتیوں کو گھیر لیا تھا، جس کے بعد اس میں موجود امدادی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ امدادی تنظیم نے بتایا کہ ان کا کارکنوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔