Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان

0

’وزیراعظم اپنا گھر سکیم‘ کے تحت ایک کروڑ روپے تک قرض آسان شرائط پر فراہم کیا جا رہا ہے، اور اس سکیم کا نفاذ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر سکیم کے تحت قرض حاصل کرنے والے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وزیراعظم اپنا گھر سکیم کی تقریب میں شرکت ان کے لیے باعث مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چھت کی فراہمی ایک مقدس ذمہ داری ہے اور آئندہ بجٹ میں بڑی نوعیت کے اقدامات لائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے پر مثالی پیشرفت، تعلیم بالغاں پروگرام کا آغاز

انہوں نے کہا کہ ریاست یا کسی بھی حکومت کے لیے عام آدمی کو چھت فراہم کرنا انتہائی اہمیت رکھتا ہے، اور ان کی حکومت کی ترجیح بھی یہی ہے کہ ہر فرد کو اپنا گھر میسر ہو، اس حوالے سے یہ تقریب یادگار ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ اس سکیم کے تحت ابتدائی طور پر 50 ہزار گھروں کے لیے قرض فراہم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے جبکہ اس کے لیے 321 ارب روپے کی فنانسنگ مختص کی گئی ہے۔ آئندہ چار برسوں میں پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس سکیم کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اکابرین اور نجی شعبے کی مشاورت سے اس سکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں ڈرائیور غلام حسین کو بھی گھر کی تعمیر کے لیے قرض فراہم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں ایسے افراد موجود ہیں جو اپنے گھر سے محروم ہیں، اور اس سکیم کے تحت 10 مرلے تک زمین پر گھر تعمیر کیا جا سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود اس سکیم پر ماہانہ بنیادوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبہ معیشت میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے اور اس سکیم میں شامل بینکوں کو 14 اگست پر میڈل دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، مایہ ناز برآمد کنندگان کو سفیر عمومی بنایا گیا ہے اور انہیں دو سال کے لیے بلیو پاسپورٹ بھی دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.