وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے واضح کیا ہے کہ نوجوان سے ووٹ کاحق چھیننےکی کوئی ترمیم نہیں لائی جا رہی۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ انشااللہ آنے والے دنوں میں پاکستان دنیا کو امن دے گا پوری مسلم امہ پاکستان پر فخر محسوس کر رہی ہے ہمیں اپنے اندر اتحاد برقرار رکھنا ہو گا۔
راناثنااللہ نے بتایا کہ نوجوان سے ووٹ کاحق چھیننےکی کوئی ترمیم نہیں لائی جا رہی البتہ مختلف چیزوں پر بحث ہوتی ہے ہر کوئی اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ سے متعلق اچھا ریلیف پلان بن رہا ہے جس کا وزیراعظم خود اعلان کریں گے۔