درخواست عرفان سلیم کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جو پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ہیں، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب کو بغیر قانونی اختیار کے ملتوی کیا۔
درخواست میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی الیکشن کمشنر سمیت دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔
سندھ میں دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ سینیٹ کی نشست مراد سعید کی نااہلی کے بعد 25 مارچ 2026 سے خالی ہے، اس لیے آئینی تقاضوں کے مطابق بروقت انتخاب کا انعقاد ضروری تھا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 21 اپریل 2026 کو جاری اعلامیے کے ذریعے ضمنی انتخاب کو غیر قانونی طور پر ملتوی کیا گیا، اور آرٹیکل 224(5) کا حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خالی نشست پر 30 دن کے اندر انتخاب کرانا آئینی تقاضا ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور متعلقہ حکام کو سینیٹ کا ضمنی انتخاب فوری کرانے کا حکم دیا جائے۔