Gas Leakage Web ad 1

سندھ حکومت کا کراچی کے پسماندہ علاقوں اور صنعتوں کو سستی بجلی دینے کا فیصلہ

0

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پسماندہ علاقوں اور صنعتی زونز کو سستی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ فیصلہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں چیئرمین کے الیکٹرک شہریار چشتی سے ملاقات کے دوران سامنے آیا، جہاں وزیراعلیٰ کی جانب سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئیں۔

پیک اوقات میں لوڈ مینجمنٹ نہیں، مقامی گیس اور پن بجلی سے پیداوار میں اضافہ، ایل این جی کی کمی سے 4700 میگاواٹ متاثر

اجلاس میں کے الیکٹرک کے سی ای او سید طحہٰ، پی ایس سی ایم آغا واصف، سیکرٹری توانائی شعیب انصاری اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ توانائی اور کے الیکٹرک کو ہدایت دی کہ کراچی کے بجلی صارفین کے لیے ہدفی سبسڈی پروگرام پر مشترکہ مطالعہ کیا جائے۔

انہوں نے کم آمدن والے علاقوں اور صنعتی زونز کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے تجاویز تیار کرنے کی بھی ہدایت کی، جبکہ گرمیوں کے آغاز کے ساتھ پسماندہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مراد علی شاہ نے پسماندہ علاقوں میں طویل بجلی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرمی شروع ہوتے ہی غریب طبقات کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے اور لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے خاص طور پر کم آمدن والے علاقوں میں قابل عمل حل تلاش کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید ہدایت دی کہ کراچی کے بجلی صارفین کے لیے ہدفی سبسڈی پروگرام پر تفصیلی مطالعہ کیا جائے تاکہ مستحق گھرانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.